You are here
Home > About Us
اردو نیوز ایکسپریس
نام ہی سے ظاہر ہے کہ اردو میں بھی آن لائن اور تیز رفتار خبروں کا سلسلہ جاری ہو رہا ہے ، جسے آپ اپنے ٹیب یا موبائل پر بھی دیکھ یا سن سکتے ہیں ۔ اردوکے ساتھ مسئلہ رسم الخط کا ہے کہ زیادہ تر افراد اردو بول اور سمجھ لیتے ہیں ، مگر پڑھنا لکھنا نہیں جانتے ، اردو نیوز ایکسپریس اردو کی ایسی ویب سائٹ ہے ، جس میں خبروں اور مضامین کے ساتھ ساتھ انٹرویو اور مختلف موضوعات پر گفتگو بھی نشر کی جا سکتی ہے ۔ اردو آج بھی زندہ ہے ، جو لوگ اردو کے ختم ہونے کا رونا روتے ہیں ، دراصل وہ ریت میں منہ چھپائے بیٹھے ہیں ۔ اگر اردو ختم ہو رہی ہوتی ، تو اس قدر ترقی نہیں کرتی کہ انٹرنیٹ سے وابستہ ہو جائے ۔ آج اردو بھی دنیا کی دیگر زبانوں کی طرح برق رفتاری کے ساتھ برقی آلات کا ساتھ دے رہی ہے اور پوری دنیا میں پڑھی اور دیکھی جا رہی ہے ۔
اردو کی برقی کتابیں بھی تیزی سے منظر عام پر آ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں ۔ اسی کے پیش نظر اردو کی ویب سائٹ جاری کرنے کا ارادہ کیا گیا اور یہ آپ کے سامنے ہے ۔ کیونکہ جو زبان ترقی کا ساتھ نہیں دے سکتی ، وہ زندہ نہیں رہ سکتی اور اردو ترقی کا ساتھ دے رہی ہے ،لہٰذا اس کے قاری پوری دنیا میں ہو سکتے ہیں ، بشرطیکہ اسے انٹریٹ سے جوڑا جائے ۔
اردو کی اس ویب سائٹ میں بین اقوامی ، قومی اور ریاستی  اہم خبروں کے ساتھ ساتھ مشہور مصنفین کے مضامین بھی شامل ہوںگے ۔ ادب ، تہذیب و ثقافت ، خواتین و اطفال ،سیاست ،صحت ،کھیل کود ، فلمی خبروں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کےتعلق سے آواز اٹھانے کا  یہ ایک پلیٹ فارم ہے ۔
ایکزیکٹیو ایڈیٹر: عارف دلوی
ایڈیٹر انچیف : شیریں دلوی
سب  ایڈیٹر :
طارق اقبال
دانش حبیب
وجدان صدیقی
نرگس جعفری
یسرا صدیقی
شیزہ دھوپاؤکر
صفوان منیار
آئی ٹی انچارج  : رمیز سید
+917045966947
Top