You are here
Home > Health > ہاتھ کی گرفت میں صحت کا راز

ہاتھ کی گرفت میں صحت کا راز

ایک نئی سائنسئ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی انسان کو دل کا دورہ پڑنے، سٹروک ہونے یا کم عمر میں انتقال کر جانے کے بارے میں معلومات انسان کی ہتھیلی میں موجود ہیں۔ اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں لیا جائے کہ ہاتھ کی لکیروں میں ہے ، بلکہ اسے ہاتھ کی گرفت سے تعبیر کیا گیا ہے ۔یہ تحقیق لینسٹ میں شائع کی گئی ہے۔ اس تحقیق کے لیے۱۴؍ ممالک میں ۱۴۰؍ہزار افراد پر ٹیسٹ کیے گئے۔اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے، سٹروک ہونے یا کم عمر میں انتقال کر جانے کے امکانات جاننے کے لیے بلڈ پریشر سے بہتر ہاتھ کی گرفت کا جاننا ہے۔بین الاقوامی ریسرچ ٹیم کا کہنا ہے کہ صحت جاننے کے لیے ہاتھ کی گرفت کو محسوس کرنا یا سمجھنا ایک سادہ اور سستا طریقہ ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ کی گرفت اور دل کے عارضے کا تعلق پوری طرح واضح نہیں ہو سکا ہے اور اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ ہاتھ کی گرفت بھی کمزور پڑ جاتی ہے۔ لیکن جن کی گرفت زیادہ تیزی سے کمزور پڑتی ہے ان کی صحت کو خطرہ ہے۔نئی تحقیق کے مطابق ۲۰؍ سال کی خواتین کے ہاتھ کی گرفت سے ۷۵؍پاوٴنڈکا وزن پڑتا ہے جبکہ یہ وزن۷۰؍ سالکی عمر  میں ۵۳؍پاوٴنڈ رہ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ۲۰؍ سالہ مرد ۱۱۹؍پاوٴنڈ کا وزن ڈال سکتے ہیں جبکہ ۷۰؍سال میں یہ ۸۵؍ پاؤنڈ رہ جاتا ہے۔۱۴؍ممالک میں کی جانے والی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ گرفت کے زور میں ۱۱؍پاوٴنڈ کی کمی ہونے پر جلد انتقال ہونے کے امکانات ۱۶؍فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ اسی طرح جان لیوا دل کا دورہ پڑنے کے امکانات ۱۷؍فیصد اور سٹروک ہونے کے امکانات۹؍ فیصد بڑھ جاتے ہیں۔عام طور پر ڈاکٹر دل کا دورہ پڑنے یا سٹروک کے امکانات جاننے کے لیےمریضوں سے سوال نامہ پر کرواتے ہیں جس میں ان کی عمر، تمباکو نوشی کرتے ہیں یا نہیں، موٹاپا، کولیسٹرول لیول، بلڈ پریشر، کہاں رہائش ہے اور خاندان میں بیماری ہے یا نہیں جیسے سوال پوچھے جاتے ہیں۔ مگر ہاتھ کی گرفت کا اندازہ لگانے کا رواج ابھی عام نہیں ہوا ہے ۔ ہو سکتا ہے تحقیق سے یہ ثابت ہو جائے ، تو ڈاکٹر اس ترکیب کو بھی قابل عمل سمجھیں ۔ 

Leave a Reply

two × two =

Top