You are here
Home > Khabar Nama > قومی خبریں ایک نظر میں 

قومی خبریں ایک نظر میں 

نئی دہلی: بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے باصلاحیت اداکار اوم پوری کے انتقال کی خبر سے ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور سونیا گاندھی نے اس موقع پر غم کا اظہار کیا ۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کےصدر امت شاہ پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔
ممبئی :ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے حال ہی میں محدود اوورز کی کپتانی چھوڑنے والے مہندر سنگھ دھونی کو وقف کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں دھونی کے کرشمائی قیادت کی کئی جھلكیاں دکھائی گئی ہیں ۔
نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سومیہ معاملے میں اپنے فیصلے کے خلاف سابق جج ریٹائرڈ جسٹس مارکنڈے کاٹجو کی نکتہ چینی پر توہین عدالت کے مقدمہ میں ان کی طرف سے پیش کردہ غیر مشروط معافی کو قبول کرلیا۔
نئی دہلی: وزارت اقلیتی امور کی کوششوں کوبڑی کامیابی ملی ہے، کیونکہ سعودی حکام نے ہندستانی عازمین حج کا تخفیف شدہ ۲۰؍فیصد کوٹہ بحال کردیا، جو سعادت حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کی بڑی تعداد کے لیے اچھی خبر ہے۔
لکھنؤ: لکھنؤ پولیس نے وکاس نگر علاقے سے جعلی نوٹوں کا دھندہ کرنے والے گروہ کی دو خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان سے تقریباً ایک لاکھ ۷۹۵۰۰؍روپے کے جعلی نوٹ برآمد کر لیے ۔

Leave a Reply

twenty − twelve =

Top