You are here
Home > In Dino > سری لنکا کے دو فاسٹ بائولرز نے۳۱؍ برس کا رکارڈ توڑ دیا

سری لنکا کے دو فاسٹ بائولرز نے۳۱؍ برس کا رکارڈ توڑ دیا

سری لنکا کے دو فاسٹ بائولرز نے۳۱؍ برس کا رکارڈ توڑ دیا
ایک ٹیسٹ میں۵ء۵یا زائد وکٹیں لینے کا اعزازحاصل
کیپ ٹائون :سری لنکن ٹیم کے دو فاسٹ بائولرز سرنگا لکمل اور لاہیرو کمارا نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ۵ء۵یا زائد کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یہ گزشتہ ۳۱؍ برس بعد پہلا موقع ہے کہ سری لنکن ٹیم کے دو فاسٹ بائولرز نے کسی ٹیم کے خلاف ایک ٹیسٹ میں پانچ، پانچ یا زائد وکٹیں لی ہوں، آئی لینڈرز کے فاسٹ بائولر لاہیرو کمارا نے پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ۶؍ اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ لی جبکہ سرنگا لکمل نے پہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگز میں ۴؍کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اس سے قبل آخری بار ۱۹۸۶؍ء میں سری لنکن فاسٹ بائولرز کورپ پوراچی اور روی رتنائیکے نے پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں پانچ، پانچ وکٹیں لی تھیں۔

Leave a Reply

4 × 4 =

Top