You are here
Home > Politics > اے الیکشن تیری دہائی ہے !

اے الیکشن تیری دہائی ہے !

ہندستان کی پانچ ریاستوں اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا، پنجاب اور منی پور میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں ۔
ہندوستان کی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آچکے ہیں جن کے مطابق مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔
خبروں کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست اترپردیش اور اتراکھنڈ میں دوتہائی اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ کانگریس نے پنجاب میں اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کو شکست دے کر اکثریت حاصل کی ہے-منی پور اور گوا میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے- سیاسی اہمیت کے لحاظ سے ملک کی اہم ریاست اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے چودہ سال بعد اقتدار میں واپس آئی ہے-
گزشتہ چودہ برسوں سے یوپی میں سماج وادی اور بہوجن سماج پارٹی کی ہی، حکومتیں رہیں، جنہیں اب بی جے پی کے سامنے شکست کا سامنا رہا ۔خبروں کے مطابق یوپی میں بی جے پی نے اترپردیش کی چارسو پانچ نشستوں والی ریاستی اسمبلی کی تین سو چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے، یہ بڑی کامیابی ہے ۔ اس کامیابی کا اثر پورے ملک پر ہوسکتا ہے ۔
جب سے بی جے پی ملک میں بر سر اقتدار آئی ہے ، ملک اور عوام روز ہی مسائل سے دو چار ہیں ۔ ترقی ہوتی نظر نہیں آئی ، مگر ہنگامے خوب رہے ۔مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ،عام انسان کا جینا دوبھر ہو گیا۔اچھے دن آئیںگے کہا گیا تھا ، مگر اچھے دن عوام کے نہیں بی جے پی کے آئے۔ کبھی بڑے جانوروں کے ذبیحے پر پابندی کا اعلان کر کے ملک کے ایک بڑے طبقے کو بے روزگار کر دیا گیا ۔ اچانک کرنسی بند کروا کے عوام میں بے چینی اور افرا تفری کا ماحول پیدا کیا گیا ۔ اپنی ہی رقموں کو بینک میں جمع کروانے یا بینک سے نکالنے کے لیے لوگ پورا پورا دن قطاروں میں کھڑے رہے ، کئی لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بھی ایسے کئی نقصانات ہوئے ہیں ۔ نوٹ بندی کے پچاس دنوں میں حالات بہتر کرنے کا دعوا کرنے والے وزیر اعظم اپنے منصوبے میں ناکام ہو گئے ، ان کی اس حرکت سے ملک کی معیشت ہل گئی ، کئی لوگوں کا نقصان ہوا ، مگر انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑا ۔ ۶۰؍ دنوں میں کئی مرتبہ فیصلے بدلے گئے ۔ بینکوں سے رقم غائب رہی نئے نوٹ جاری کیے بغیر ہی پرانے نوٹ بند کر دیے گئے ۔ ان حالات کے پیش نظر بی جے پی کو کامیابی ملنے کے آثار نہیں تھے ، مگر اب نتائج سامنے ہیں ، زبر دست کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس کامیابی کے منفی نتائج پورے ملک کے سامنے ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

sixteen − 5 =

Top